Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول بس میں دوران سفر کھڑکی میں بیٹھے طالب علم کی وڈیو وائرل

کھڑکی میں بیٹھ کر سفر کرنے والے طالبعلم کو انتباہ کرنا چاہیے تھا(سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب میں سکول بس کی کھڑکی میں بیٹھے ایک طالب علم کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ اوراخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی ’رافد‘ نے وائرل وڈیو پر وضاحتی بیان میں کہا کہ’ نگراں ٹیموں نے وڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قبل ہی واقعے کا نوٹس لے لیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈرائیور اور کنٹریکٹر کو انتباہ کیا گیا تھا کہ’ آئندہ اس قسم کی لاپروائی ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سکول بس میں بچوں کی سلامتی کی تمام ذمہ داری کمپنی کی ہے۔ ڈرائیور کو بس روک کر کھڑکی میں بیٹھ کر سفر کرنے والے طالبعلم کو انتباہ کرنا چاہیے تھا‘۔
رافد کمپنی نے مزید کہا کہ’ تمام سکول بسوں کے کنٹریکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ بس کی کھڑکیوں کو اس طر ڈیزائن کرائیں کہ یہ پوری طرح سے نہ کھل سکیں‘۔
’ سکول ٹرانسپورٹ میں شامل بیشتر بسوں کی کھڑکیاں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ وہ پوری طرح سے نہیں کھل سکتیں۔ کھڑکی کا کچھ حصہ  ہی ہوا کے لیے کھل  سکتا ہے‘۔
رافد کمپنی نے بیان میں کہا کہ’سکول انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سکول بس میں دوران سفر طلبہ کو نظم وضبط کا پابند بنایا جاسکے‘۔

شیئر: