Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپانوی میڈیا کے وفد کا شاہ سلمان مرکز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مرکز کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی(فوٹو ایس پی اے)
ہسپانوی میڈیا کے ایک وفد نے سعودی دارلحکومت ریاض میں واقع شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران ہسپانوی وفد کو مرکز کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن میں دنیا کے 86 ممالک میں دو ہزار 120 منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا جن میں سب سے زیادہ حصہ یمن کا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سامرالجطیلی نے وفد کو ایک بصری پریزنٹیشن دی جس میں مرکز کے ذریعے مملکت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے مختلف امدادی منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
ہسپانوی وفد نے مملکت کی کوششوں اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں سعودی عرب کو حاصل ہونے والی باوقار بین الاقوامی شہرت کی تعریف کی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 86  ممالک میں مختلف قسم کے  2120  امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: