Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ سیزن کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب

الدرعیہ اکتوبرسے فروری تک اہم سپورٹس مقابلوں کی میزبانی کرے گا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے سب سے اہم تاریخی شہروں میں سے ایک الدرعیہ میں 2022 کے دوسرے سپورٹس،تفریحی سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شہر اکتوبرسے فروری تک دنیا کے چند اہم سپورٹس مقابلوں کی میزبانی کرے گا جس میں کچھ معروف کھلاڑی حصہ لیں گے، اس کے ساتھ ہی کنسرٹ اور دیگر تقریبات بھی ہوں گی۔
سعودی وزیر سپورٹس اور الدرعیہ سیزن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے سپورٹس سیزن اور تفریحی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔
الدرعیہ سیزن کمیٹی کی رکن می الحلبی نے افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں سب سے نمایاں سپورٹس ٹورنامنٹس کا جائزہ لیا جن کا الدرعیہ سیزن 2022 میں مشاہدہ کیا جائے گا۔
ان میں لونگینس شوجمپنگ ورلڈ ٹورز جو تین دن تک جاری رہے گا، اس کے علاوہ الدرعیہ ٹینس کپ، الدرعیہ فارمولہ ای اور ای پریکس شامل ہیں۔
می الحلبی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سیزن میں کئی بین الاقوامی میچز ہوں گے جن میں سب سے اہم ایک خصوصی میٹنگ ہے جس میں شہزادہ محمد بن سلمان پروفیشنل لیگ کپ کے آخری سیزن کے ہولڈر، الہلال ٹیم اور انگلش کلب نیو کیسل، اس کےعلاوہ اطالوی سپر کپ میں، جو سیزن کے چیمپئنز کو یکجا کرے گا۔

سعودی وزیر سپورٹس نے سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا(فوٹو عرب نیوز)

الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیری انزیریلو نے الدرعیہ کی اہمیت اور اس کی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الدرعیہ کا تاریخی ورثہ ایک عالمی منزل اور ثقافتی، تفریح اور سیاحت کا مرکز بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ الدرعیہ سیزن 2022 کے دوران منعقد ہونے والے بہت سے بین الاقوامی سپورٹس ٹورنامنٹس، تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں وزیٹرز کی بڑی تعداد میں آمد میں معاون ثابت ہوں گی‘۔
جیری انزیریلو نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ ہمارے پاس چند سرپرائزز ہیں، اس لیے ہم چیزوں کا اعلان کریں گے اور پھر البوجیری جلد ہی کھل جائے گی‘۔
الدرعیہ نے کئی ثقافتی اور تفریحی تقریبات کے انعقاد میں اپنی کامیابی کے علاوہ سپورٹس کے بہت سے بین الاقوامی مقابلوں کی بھی میزبانی کی ہے۔

شیئر: