Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں سیرامک کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

شہری دفاع کی ٹیمیں آگ کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہیں( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں شہری دفاع نے سنیچر کو دمام میں سیرامک کے گودام  میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
عاجل ویب ساوٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

 بیان میں کہا گیا کہ آگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

یاد رہے گزشتہ روز شہری دفاع کی ٹیموں نے السیل روڈ پر فوری کارروائی کرکے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا رہی ہیں۔ آتشزدگی کے بعد السیل روڈ ٹریفک معطل رہا۔

شیئر: