Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السیل روڈ پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

آتشزدگی کے بعد السیل روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہا (فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں شہری دفاع نے السیل روڈ پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ۔ آتشزدگی سے ٹریفک معطل ہوگئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع بیان میں کہا کہ ’السبیل روڈ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں‘۔ 
’فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ پوری طرح سے بجھا دی گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا رہی ہیں۔ آتشزدگی کے بعد ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہا۔

شیئر: