Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تین ماہ کے دوران 2 لاکھ 87 ہزار عمرہ زائرین کی مدینہ آمد

مدینہ آنے والے زائرین کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزارتک پہنچ چکی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ھجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793 عمرہ زائر مدینہ منورہ آچکے ہیں جو تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’پہلی سہ ماہی کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ آنے والے زائرین کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار880 تک پہنچ چکی ہے‘۔ 
ان میں سے 3 لاکھ 78 ہزار880 زائرین سنیچر 22 اکتوبر تک مدینہ منورہ میں موجود تھے۔ 
حج وعمرہ انتظامیہ برائے امور زیارت نے بتایا کہ ’موجودہ عمرہ سیزن کے دوران سب سے زیادہ آنے والے عمرہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ ان کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار696 ریکارڈ کی گئی‘۔
’پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793، انڈیا سے ایک لاکھ 79 ہزار 52، عراق سے ایک لاکھ 22 ہزار557  جبکہ بنگلہ دیش سے 76 ہزار940 عمرہ زائرین آچکے ہیں‘۔ 
الوطن اخبار کے مطابق’ سہ ماہی کے دوران یومیہ کے لحاظ سے چار لاکھ 44 ہزار زائر مسجد نبوی کی زیارت کے لیے پہنچے۔ زائرین کی کل تعداد 40 ملین تک پہنچ چکی ہے‘۔ 
مسجد نبوی کی انتظامیہ نےمضنوعی ذاہنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
سعودی وزارت ثقافت نے زائرین کے سفر مدینہ کو یادگار بنانے کے لیے حجاز ریلوے لائن اور مدینہ منورہ عجائب  کی سہولت فراہم کی۔
مدینہ منورہ میں کمیونٹی سینٹرسوسائٹی نے کنگ فہد واکنگ ٹریک پر ہفت روزہ بازار لگایا گیا۔ جہاں سعودی نوجوان زائرین کو مقامی مصنوعات سے متعارف کرارہے ہیں۔

شیئر: