Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نسک‘ ایپ پر حرمین ٹرین کی بکنگ کا لنک، عمرہ زائرین کےلیے سستے پیکیج

نسک ایپ پر پیکج کی شروعات 830 ریال سےکی گئی ہے( فائل فوٹو اے پی)
سعودی وزارت حج و عمرہ کی متعارف کردہ ’نسک’ ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کے لیے مختلف سستے پیکیج  فراہم کیے جارہے ہیں۔ شروعات 830 ریال سےکی گئی ہے۔ یہ پیکیج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آمد میں آسانی اور زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق نسک ایپ پر دستیاب پیکیج میں عمرہ ویزے، مکمل انشورنس اور مکہ مکرمہ میں پانچ رات رہائش کی فیس شامل ہے۔ پیکیج میں ٹکٹ، کھانے پینے اور نجی اخراجات شامل نہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے نسک میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی ویب سائٹ کا لنک بھی دیا ہے۔عمرہ زائرین اس سے سفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے ’اعتمرنا‘ کی جگہ نسک ایپ متعارف کرائی ہے۔ ٹرانسپورٹ سروسز کے خانے میں اب حرمین ایکسپریس سے سفر کی سہولت کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
نسک ایپ عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کررہی ہے۔ ماضی میں اعتمرنا ایپ استعمال کرنے والے نسک ایپ سے استفادے کے لیے اعتمرنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
 نسک ایپ  مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے نیو سعودی ای گیٹ ہے۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے زائرین کے لیے موثر ہے۔

شیئر: