دبئی: پاکبانوں کو حج کی اجازت نہ ملنے کا علم نہیں، سفیر پاکستان
اطلاع میڈیا سےملی، خبر درست ہے تو پاکستانی تارکین وطن سے ہی حج پر جانا ہوگا، معظم خان
دبئی(عمران خان یوسفزئی)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے مقامی کوٹے سے حج پر نہ جاسکنے کی خبر کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ہدایت نہیں ۔ حج کوٹہ اور غیرملکیوں پر حج پابندی کے بارے میں اطلاع میڈیاسے ملی۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانی یہاں سے حج پر نہیں جاسکتے تو پھر انہیں پاکستان سے ہی حج پر جانا ہوگا۔ وہ دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈز شو کی تقریب میں اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور واوقاف کونسل نے تمام حج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ امارات میں مقیم غیرملکی حج پر نہیں جاسکتے۔انہیں حج اجازت ناموں کا اجرائ روک دیا جائے۔ امارات کے لئے مختص حج کوٹہ صرف اماراتی شہریوں کے لئے ہوگا۔ اس کوٹے میں غیر ملکی شامل نہیں۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی وہندوستانی کمیونٹی اپنی خبروں کی اشاعت کے لئے عمران خان یوسفزئی سے رابطہ کرسکتے ہیں یا براہ راست اردو نیوز کو بھی ای میل کیا جاسکتا ہے
ای میل: