Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی، امارات سے حج پر نہیں جاسکتے

ابوظبی:متحدہ عرب امارات میں اسلامی امور و اوقاف کونسل نے  تمام حج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی امارات سے حج پر نہیں جاسکتے۔ امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو حج اجازت ناموں کا اجراء روک دیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ ہدایت سعودی وزارت حج کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔ امارات کے لئے مختص حج کوٹہ  صرف اماراتی شہریوں کا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امسال حج موسم میں متحدہ عرب امارات کا کوٹہ 6228 ہے جو صرف شہریوں کیلئے مختص ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: