ٹی20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
جمعرات 27 اکتوبر 2022 8:39
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
ٹی20 ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رنز سے شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو پرتھ کے کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز سکور کیے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 34 رنز لٹن داس نے بنائے۔
قبل ازیں افریقی بلے باز رائیلی روسو نے 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئنٹن ڈیکاک نے 38 گیندوں پر 63 رنز سکور کیے۔