فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے لاہور سے ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔
چوہدری غلام حسین کو جمعرات کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔‘
’چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔‘
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ’چوہدری غلام حسین کے اس مقدمے میں بینکنگ کورٹ -1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کیے ہوئے تھے۔‘
چوہدری غلام حسین نجی نیوز چینل آے آر وائی سے بطور تجزیہ کار وابستہ ہیں۔