Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

بعض علاقوں میں گہری دھند چھانے کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے بعض علاقوں میں موسم ابرآلود جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اخبار 24 نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ جازان ، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، حائل اورقصیم میں موسم جزوی اورکلی طورپرآبرآلود رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ جن علاقوں میں جزوی طورپربادل چھائے رہنے کا امکان ہے وہاں تیز ہوا کی وجہ سے گرد وغبار کے باعث حد نگاہ بھی متاثرہونے کا امکان ہے۔
مملکت کے مشرقی علاقے میں بھی صبح اوررات کے آخری پہر گہری دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ بھی متاثرہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے مرکز کی جانب سےمتوقع درجہ حرارت کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 37 ڈگری جبکہ مدینہ منورہ میں 36 ، ریاض اورجدہ میں 34 جبکہ ابھا میں درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: