Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر سے بارش کا امکان، موسم سرما کا آغاز دسمبر سے

 نومبر کے آخر تک موسم غیر مستحکم رہے گا (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار کو موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 24 اکتوبر سے رواں ہفتے کے آخر تک مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مملکت میں نومبر کے آخر تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔ موسم سرما کا آغاز دسمبرسے ہوگا‘۔ 
 موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ مملکت کے شمالی علاقہ جات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ تبوک اور حدود شمالیہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے‘۔
عقیل العقیل نے توقع ظاہرکی کہ ’تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہے گی۔ حائل، مدینہ  منورہ کے بعض علاقے، مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات اور جازان بھی جمعرات تک بارش کے ماحول سے متاثر رہے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ دسمبر کے آخر میں درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی۔ خاص طور پرمملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت خاصا کم ہوجائے گا‘۔ 

شیئر: