Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کنگڈم کمپنی نے 1.89 بلین ڈالر کے شیئرز کی ملکیت مسک کے ٹوئٹر کو دے دی

شہزادہ ولید بن طلال ٹوئٹر کے نئے مالک کے بعد سب سے بڑے شیئرز ہولڈر ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی اور شہزادہ ولید بن طلال کے نجی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ’ ٹوئٹر میں موجود سات ارب ریال (1.89$) مالیت کے اپنے 34,948,975 شیئرز کی ملکیت اس ٹوئٹر کو منتقل کی ہے جس کی سربراہی اب ایلون مسک کر رہے ہیں‘۔
سعودی کنڈم ہولڈنگ کمپنی نے ٹوئٹر پر بیا ن میں کہا کہ ’ سعودی ہولڈنگ کمپنی اور سعودی سرمایہ کار شہزادہ ولید بن طلال ٹوئٹر کے نئے مالک کے بعد ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئرز ہولڈر بن گئے ہیں’۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ معاہدہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی  طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی طویل المعیاد کے عین مطابق ہے‘۔
یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جمعرات کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
 ایلون مسک نے پلیٹ فارم کے لیے 44 ارب ڈالر کی بولی لگائی تھی جو کئی ماہ کی غیریقینی صورت حال اور قیاس آرائیوں کے بعد جمعرات کو بالآخر سودے پر منتج ہوئی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی چیف ایگزیکٹو سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔

شیئر: