سبز دھبوں والے آلو استعمال نہ کئے جائیں: وزارت زراعت
اتوار 30 اکتوبر 2022 10:26
’آلو میں سبز دھبے اس بات کی علامت ہیں کہ اس میں مضر صحت مادہ ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت زراعت نے کہا ہے کہ آلو میں سبز دھبے ہوں تو اسے استعمال نہ کیا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’آلو میں سبز دھبے اس بات کی علامت ہیں کہ اس میں مضر صحت مادہ ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سبز رنگ کے دھبوں والے آلو میں زہریلا مادہ ہے جسے بڑی مقدار میں یا لمبے عرصے تک کھانے سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوں گے‘۔