Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کا یمنی بچوں کی ری سکولنگ کا منصوبہ

بچوں کے حقوق سے آگہی کے لیے تربیتی کمیٹیاں قائم ہوں گی۔ فوٹو ییومن رائٹس واچ
سعودی عرب کے کنگ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے یمن میں انسانی ہمدردی کے تحت  ایک اور منصوبے پر عمل درآمد کے لیے  معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن میں حالت جنگ کے باعث وہاں رہنے والے متاثرہ بچوں کو معاشرے میں دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

بالواسطہ طور پر 61 ہزار520 افراد تک مثبت اثرات پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس منصوبے کا مقصد 410 متاثرہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرائے جانے کے علاوہ  ان کے خاندان کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔
یمن میں کمیونٹی کو بچوں کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے تربیتی کمیٹیاں قائم کرنے میں بھی مدد کی جائے گی۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے 20 ہزار سے زائد افراد کو بالواسطہ طور پر مستقید ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متاثرہ بچوں کو سکولوں میں داخلے اور خاندان کو  تربیت فراہم کی جائے گی۔ فوٹو ٹوئٹر

یمنی بچوں کی امداد کا یہ منصوبہ کے ایس ریلیف سنٹر کی جانب سے شروع کی گئی اسی طرح کی سکیموں کا حصہ ہے جس نے 580 یمنی بچوں اور ان کے والدین کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے میں مدد کی ہے۔
اس منصوبے کے تحت بنائی گئی سماجی کمیٹیوں میں شامل 60 اراکین کو فائدہ پہنچاہے اور بالواسطہ طور پر تقریبا 61 ہزار 520 افراد تک اس کے مثبت اثرات پہنچ گئے ہیں۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: