Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام ڈاؤن: لاکھوں صارفین کو اکاؤنٹس معطل ہونے کا نوٹس

انسٹاگرام صارفین کو اپنا اکاوںٹ کھولتے وقت اکاونٹ معطلی کا پیغام مل رہا ہے۔ (فوٹو: پکسابے))
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک مرتبہ پھر سے ڈاون ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے صارفین کو انسٹاگرام کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہورہا ہے جس میں انہیں بتایا جارہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ معطل ہوگیا ہے۔
انسٹاگرام کے بعض صارفین کی جانب سے یہ شکایت کی جارہی ہے کہ انسٹاگرام کی سروس آج دوپہر سے ہی ڈاؤن ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کھولتے وقت اکاؤنٹ معطلی کا پیغام مل رہا ہے۔
یاہو کے مطابق 'اکاؤنٹ معطلی کا میسج صارفین کو ان کا اکاوںٹ کھولتے وقت آرہا ہے، جس میں انسٹاگرام کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کیا جارہا ہے، آپ اس فیصلے سے 30 دن کے اندر تک غیر متفق ہوسکتے ہیں۔'
دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ہمیں اس بات کا علم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری آرہی ہے، ہمیں اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔'

انسٹاگرام کے ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مورگن نے کار میں سوار ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بغیر کسی وجہ کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے معطل ہونے پر انسٹاگرام کے ہیڈکوارٹرز جاتے ہوئے۔‘

سیزر نے میم شیئر کی کہ ’ہم سب ٹوئٹر پر آ کر یہ دیکھتے ہوئے کہ انسٹاگرام ڈاؤن ہے یا نہیں۔‘

پریانشو نے مزاحیہ انداز میں میم شیئر کی کہ ’میں یہ سوچتے ہوئے کہ انسٹاگرام نے میرا اکاؤنٹ کیوں معطل کیا ہے؟‘

مائیک نے انسٹاگرام کے ڈاؤن ہونے پر پوچھا کہ ’کیا کسی اور کا بھی بغیر کسی وجہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہوا ہے؟ اب انسٹاگرام آپ کو اپیل کرنے کا بھی موقع دے گا کہ اس میں کوئی خرابی آئی ہے۔‘

سپرش کانک نے اداس جوکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ریکور کرتے ہوئے۔‘

 

شیئر: