Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے مشہور پاکستانی سیلبرٹی

اداکارہ عائزہ خان کے مطابق یہ پہلا پاکستانی اکاؤنٹ ہے جس کے 12 ملین فالوورز پورے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان مائیکروبلاگنگ کی ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی سیلیبریٹی بن گئی ہیں۔
عائزہ خان نے یہ اعزاز ایک کروڑ 20 لاکھ فالوورز ہونے کے بعد حاصل کیا ہے۔
اسی سلسلے میں سوموار کے روز عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے اپنے 12 ملین فالوورز پورے ہونے کی خوشی میں انسٹاگرام کی پوسٹ کی طرز پر اپنی، بچوں اور خاندان کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک اور سنگِ میل، بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میری انسٹاگرام فیملی بڑھ کر 12 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ اسے مزید یہ بات خاص بنا رہی ہے کہ یہ پہلا پاکستانی اکاؤنٹ ہے جس کے 12 ملین فالوورز پورے ہوئے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ میں آپ سب کو مزید محظوظ کرتی رہوں گی۔ آپ سب کے پیار اور تعاون کا شکریہ۔‘
اس سے پہلے 2021 میں عائزہ خان نے دس ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔
عائزہ خان کے بعد پاکستان میں اداکارہ ایمن خان اور اُن کی بہن منال خان سب سے زیادہ فاولورز رکھتی ہیں جن کے انسٹاگرام پر بالترتیب 10 ملین اور 9 ملین فالوورز ہیں۔

عائزہ خان نے اپنے خاندان کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

عائزہ خان کے ڈرامہ کیریئر کے لیے بھی یہ سال اچھا جا رہا ہے کیونکہ رواں سال ان کا ڈرامہ چوہدری اینڈ سنز سپر ہٹ رہا تھا۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز پورے ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی سے بھرپور تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
فیری نامی ایک صارف نے کہا ہے کہ ’ماشااللہ، آپ بیسٹ ہیں عائزہ خان۔‘
ہلال نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’بہت بہت مبارک ہو، عائزہ آپ اس کی سچ میں حقدار ہیں، بڑھتی رہیں میری پیاری۔‘
ماہم نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’میری پیاری بے بی گرل گلابی کپڑوں میں پری لگ رہی ہیں۔‘

شیئر: