Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبل آئل تبدیل کیے بغیر گاڑی دس ہزار کلو میٹر تک چل سکتی ہے؟

سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ دعوی حقیقت کے منافی ہے( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’موبل آئل کے حوالے سے یہ دعوی کہ دس ہزار کلو میٹر تک گاڑی چل سکتی ہے اور اس سے موبل آئل کی افادیت اور کارکردگی متاثر نہیں ہوتی حقیقت کے منافی ہے‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ’ قواعد و ضوابط کے تحت فیکٹریوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ گاڑیوں کے انجن آئل سمیت اپنی تمام مصنوعات کے بارے میں ضروری معلومات سے صارفین کو آگاہ کریں اور وضاحتی معلومات کے اندراج کریں‘۔ 
آرگنائزیشن نے بیان میں کہا کہ’ گاڑیوں کے انجن تیار کرنے والی کمپنیاں مختلف قسم کے موبل آئل  کی کارکردگی چیک کرتی ہیں اور اسی تناظر میں صارفین کو موبل آئل بدلوانے کا مشورہ دیتی ہیں‘۔
’عام حالات میں موبل آئل کی کارکردگی مشکلات حالات کی کارکردگی سے مختلف ہوتی ہے اور ان تمام باتوں کو مدنظر رکھ کر صارفین کو موبل آئل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے‘۔
انجن تیا ر کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ’ تین تا پانچ ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے یا ہر تین ماہ میں موبل آئل تبدیل کیا جائے یا ان میں سے کوئی بھی آپشن پہلے آئے تو اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔‘ 
سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’جہاں تک صنعتی موبل آئل کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے گاڑیوں کے انجن تیار کرنے والی بیشتر کمپنیوں کا یہی مشورہ ہے کہ عام اور سخت حالات میں موبل آئل 10 تک 12 ہزار کلو میٹر یا چھ ماہ کے اندر تبدیل کرالیا جائے۔ ان دونوں میں جس کا نمبر پہلے آئے اس آپشن کا استعمال کیا جائے‘۔ 

شیئر: