Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجنیئر نے گاڑیوں کی ورکشاپ کھول لی

ورکشاپ میں خود بھی کام کرتا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی نوجوان علی نے جازان میں گاڑیوں کی ورکشاپ کھول کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ورکشاپ میں خود بھی کام کرتے ہیں۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ’وہ انجینئر ہے۔ ورکشاپ قائم کرنے سے پہلے معروف کمپنیوں کی کار ورکشاپ میں کام کرکے اصلاح ومرمت کا کام سیکھا ہے۔
نوجوان نے بتایا کہ ’ورکشاپ قائم کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی مدد سے بجٹ حاصل کیا‘۔
علی نے بتایا کہ ’کار ورکشاپ کی راہ میں رکاوٹیں پیش آئیں۔ لائسنس کے اجر میں بلدیاتی کونسل کے قواعد وضوابط اور پابندیوں کے باعث مشکل ہوئی‘۔
سعودی نوجوان نے اعتراف کیا کہ ’ورکشاپ کھولنے کے بعد نوجوانوں کی حوصلہ دیا ہے۔ میرے بیشتر گاہک سعودی ہیں۔ انہیں جب یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کا ہم وطن ورکشاپ کھولے ہوئے ہے تو خوشی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’عمدہ کارکردگی اور کم لاگت کے باعث ورکشاپ اپنی پہچان بنا رہا ہے‘۔

 

شیئر: