بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اور انڈیا کے درمیان ہونے والا میچ جیتنے کے لیے انڈیا کی ٹیم فیورٹ ہے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق منگل کو بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ’میچ میں جانے سے پہلے انڈیا جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔‘
انہوں نے انڈیا کی ٹیم کے حوالے سے مزید کہا کہ ’وہ (انڈینز) یہاں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں۔ ہم (بنگلہ دیش) یہاں ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے۔‘
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کے کمرے میں کون گھس آیا؟Node ID: 713591
خیال رہے کہ انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ میچ 2 نومبر بروز بدھ کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ اگر بنگلہ دیش انڈیا کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ جیت جاتا ہے تو گرین شرٹس سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان میچ پر مزید بات کرتے ہوئے شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم انڈیا کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ ہوگا اور ہم انڈیا کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘
'Not here to win the World Cup'
Is Shakib just managing expectations?#BANvIND #T20WorldCup pic.twitter.com/sUOpK1nKgu
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 1, 2022