پاکستانی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں آگے کا سفر مشکلات سے بھرپور ہے اور اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ پاکستان اپنے اگلے دونوں میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان کو نہ صرف جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچ جیتنے ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کی ہار جیت بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم کی کارکردگی اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے تین میچوں میں صرف آٹھ رنز بنا سکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کپتانوں کے جُھرمٹ میں بابر اعظم کی سالگرہNode ID: 709191
-
وراٹ کوہلی کے کمرے میں کون گھس آیا؟Node ID: 713591
ان کی اس کارکردگی پر سابق انڈین کھلاڑی امت مشرا نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ آپ مضبوط رہیے۔‘
امت مشرا اکثر پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں پر طنزیہ تبصرے کرتے رہتے ہیں اس لیے یہ جاننا تھوڑا مشکل ہے کہ وہ اس وقت سنجیدہ تھے یا نہیں۔
This too shall pass. Stay strong @babarazam258.
— Amit Mishra (@MishiAmit) October 30, 2022