صفائی کرنے والی خاتون کی ایمانداری، 10 لاکھ پاؤنڈ کا چیک واپس کردیا
عبیرعلی سپورٹس کلب میں صفائی کے کارکن کے طور پر کام کرتی ہیں۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)
مصر میں اس وقت سوشل میڈیا پر لیڈیز کلب میں خاتون ہاؤس کپیر کی ایمانداری کو سراہا جا رہا ہے جنہوں نے صفائی کے دوران ملنے والا چیک واپس کر دیا۔
خاتون کارکن نے واش روم میں صفائی کے دوران ملنے والے 10 لاکھ پاؤنڈ کا چیک فوری طور پر کلب حکام کے حوالے کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عبیرعلی سکندریہ کے سموحہ سپورٹس کلب میں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی ہیں۔
عبیرعلی نے بتایا کہ وہ مطلقہ ہیں، اپنی دو چھوٹی بچیوں کے اخراجات اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے ایک کلب کے لیڈیز واش روم میں معمولی تنخواہ پرصفائی کا کام کرتی ہیں۔‘
مصری خاتون نے بتایا کہ ’واش روم کی صفائی کے دوران 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک دیکھ کرحیرت ہو گئی۔ زیادہ حیرت اس بات سے تھی کہ چیک کو کوئی بھی کیش کرا سکتا تھا۔‘
عبیرعلی نے بتایا کہ ’میں نے زیادہ سوچ بچار نہیں کی، اگر بدنیتی ہوتی تو بینک جاکر چیک کیش کرا کے اپنے سارے مسائل حل کر لیکن ایسا نہیں کیا۔
سموحہ کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’عجیب بات یہ ہے کہ اب تک کوئی گمشدہ چیک لینے نہیں آیا۔ اس سے لگ رہا ہے کہ شاید ابھی تک مالک کو معلوم ہی نہیں ہے کہ چیک گم ہو گیا ہے۔‘
عبیرعلی کا کہنا ہے کہ ’اتنی بڑی رقم کا چیک دیکھ کر دل میں کوئی غلط خیال نہیں آیا‘۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں