مصری شہری نے 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ کیش اور 3 لاکھ 50 ہزار ریال مالیت کے زیورا ت سے بھرا بیگ واپس کرکے سعودی فیملی کا دل جیت لیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصر میں بحر احمر صوبے کے گورنر نے بیگ واپس کرنے والے مصری ملازم کو اعزاز سے نوازا۔
مزید پڑھیں
-
کینسر کو شکست دینے والے سعودی آرٹسٹ کی کہانیNode ID: 678496
-
تیز ترین فیصلہ، مصری طالبہ کے قتل کیس میں نوجوان کو سزائے موتNode ID: 681506
تفصیلات کے مطابق بحراحمر ٹریفک کے عارضی ملازم کو 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ کیش اور تین لاکھ 50 ہزار سعودی ریال مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ ملا تھا۔ وہ الغردقہ شہر کے کیفے ٹیریا میں ڈیوٹی پر تھا جہاں اسے مبینہ بیگ ملا تھا۔
مصری ملازم نے بتایا کہ جیسے ہی اس نے بیگ کے مالک کا پتہ لگانے کے لیے اسے کھولا۔ وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ اس میں بڑی تعداد میں ڈالر ہیں اور زیورات بھی ہیں۔
مصری کارکن فوری طور پر مقامی افسر کے پاس پہنچ گیا۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ بیگ ایک سعودی فیملی کا ہے۔ ان کے ہمراہ ایک مصری بھی تھا۔ یہ تینوں کسٹم کی گاڑی میں سوار ہوچکے تھے۔
مصری افسر نے گاڑی کو رکوانے کے لیے موبائل کے ذریعے رابطہ کیا اور سعودی فیملی کو خوشخبری سنائی گئی کہ ان کا جو بیگ گم ہوگیا تھا وہ مل گیا ہے۔
راستے سے سعودی فیملی واپس آئی۔ اس نے بیگ کھول کر ڈالر اور زیورات چیک کیے۔ سب کچھ ملنے پر انہوں نے مصری کارکن کا شکریہ ادا کیا۔