Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سنگا پور میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں سنگا پور کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو ریاض میں سنگا پور کے وزیرداخلہ اور قانون کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصرداود، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام الفالح ،وزارت داخلہ کے دیگرعہدیدار اور مملکت میں سنگا پور کے سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: