Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ ،نیوزی لینڈ میں گلابی گیند سے کھیلے گا

لندن۔۔۔۔انگلینڈ اگلے سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گلابی گیند سے کھیلے گا۔نیوزی لینڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی میزبانی کریگا۔جوائے روٹ کی ٹیم 8ماہ میں اس قسم کے 3ٹیسٹ میچ کھیلنے جارہی ہے۔اگست میں ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد دسمبر میں ایڈیلیڈ میں دوسری ایشز ٹیسٹ سیریز ہوگی۔نیوزی لینڈ والے بھی اپنے ملک میں فلڈ لائٹ میں گلابی گیند سے کھیلنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا پہلے ہی 3ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرچکا ہے اور اب چاہتا ہے کہ وہ ٹیسٹ گلابی گیند سے کھیلے اگرچہ شام ہونے کے بعد اس قسم کی گیند سے کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔17اگست سے ایجبسٹن میں ہونیوالے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے جو انتہائی حوصلہ افزا ہے۔فروخت شروع ہونے کے پہلے 3دنوں میں 45ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔خیال تھا کہ اتنے ٹکٹ فروخت نہیں ہونگے لیکن اندازے غلط ثابت ہوئے۔

شیئر: