Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمانوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، اعظم خان

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے وزیر اعظم کو خبردار کیا کہ وہ مسلمانوں کوہراساں کرنا بند کریں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔مسلمان قرآن شریف کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے اور اپنی آخری سانس تک شریعت پر عمل پیرا رہے گا جبکہ وزیر اعظم نہ تو اسلام کے بارے میں جانتے ہیں اور نہ ہی ہندوازم کے بارے میں۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا اور اسے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا تو مودی کہیں بھی اپنا چہرے دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔وہ ہراساں کرنا بند کردیں ورنہ نتائج بھگتیں گے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ پر بھی کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ان کے بیانات اور عمل میں بڑا تفاوت ہے۔وزیر اعلیٰ غیرقانونی تجاوزات اور زمینوں پر قبضے کی بات تو کرتے ہیں لیکن خود اپنے ہی وزیر کے خلاف کارروائی نہیں کرتے جنہوں نے کروڑوں روپے سے اپنا مکان غیر قانونی طریقے سے بنوایا۔

شیئر: