ریاض سیزن 2022 میں منفرد چڑیا گھر کا افتتاح آٹھ نومبر سے
جمعرات 3 نومبر 2022 15:33
سیاح جانوروں کو خوراک کھلانے کے تجربے کا لطف بھی لے سکیں گے (فوٹو: ریاض سیزن)
ریاض سیزن 2022 میں ایک بڑے چڑیا گھر کا افتتاح آٹھ نومبر کو کیا جائے گا۔
العربیہ کے مطابق شائقین ’ریاض چڑیا‘ گھر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس چڑیا گھر میں چھ مختلف مقامات سے لگ بھگ 190 انواع کے 1300 جانوروں کو لایا جائے گا۔
ریاض سیزن میں چڑیا گھر کے لیے مخصوص مقام میں شائقین جانوروں کو قریب سے دیکھ سکیں گے اور ان کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوا سکیں گے۔
اس دوران سیاح جانوروں کو خوراک کھلانے کے تجربے کا لطف بھی لے سکیں گے۔
اس موقعے پر دیگر بہت سی سرگرمیاں ہوں گی جن میں دیوار پر چڑھنا، کچھوے کا گھر دیکھنا، زرافے کے ساتھ اٹھکھیلیاں، شیروں کے درمیان بنی شیشے کی سرنگ میں چہل قدمی اور ورچوئل ریالٹی جیسے تجربات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ریاض سیزن 2022 کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ ان میں 150 سے زیادہ میوزیکل شوز، 8 بین الاقوامی شوز اور دیگر تفریحی پروگرامز شامل ہیں۔