ریاض سیزن: بولیورڈ میں آج 50 فیصد رعایت کی پیشکش
’رعایت کے علاوہ خصوصی پروگرام اور آنے والوں کے لیےتحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں بولیورڈ کے افتتاح کے افتتاح کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج منگل کو بولیورڈ کے تمام ریستورانوں، کافی شاپش اور دکانوں میں 50 فیصد رعایت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’رعایت کے علاوہ آج بولیورڈ میں خصوصی پروگرام اور آنے والوں کے لیےتحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں بولیورڈ شہر کا سب سے بڑا تفریحی اور تجارتی مرکز ہے جسے ریاض سیزن کے تحت 118 دنوں میں تعمیر کیا گیا ہے۔
اس کا کل رقبہ 9لاکھ مربع میٹر ہے اور اس میں اب تک 11 ملین افراد آچکے ہیں۔اندازے کے مطابق اب تک اس میں 4 بلین ریال کا کاروبار ہوچکا ہے۔
بولیورڈ میں 70 سے زیادہ ریستوران، 41 سے زیادہ کافے شاپش، 81 سے زیادہ دکانیں، 54 سے زیادہ ڈرامے اور 80 سے زیادہ میوزیکل پروگرام ہیں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔