Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سیاحتی شعبہ : قومی پیداوارمیں 10 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

سیاحت سعودی معیشت میں شرح نمو کا اہم عنصر ثابت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ  2030 تک سالانہ سو ملین سیاح  لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سیاحتی  شعبے میں مجموعی قومی پیداوارمیں  10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق الخریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب ملک میں سماجی و معاشی تبدیلیوں پر کام کررہا ہے۔ سیاحت سعودی معیشت میں شرح نمو کا اہم عنصر ثابت ہوگی۔ 
الخریف نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب ماحول دوست توانائی کے مرحلے میں جانے کے  لیے اپنے بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
قیادت کی خواہش ہے کہ ایسا مستقبل ہو جس میں نئی نسلیں صحت مند ماحول سے لطف اٹھائیں اور امن و امان سے رہیں۔ ایسا ہوگا تب ہی صنعتی  اور معدنیاتی شعبے کے اہداف حاصل ہوں گے اور وژن 2030 کے مقاصد پورے ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ الخریف نے مذکورہ خیالات کا اظہار سعودی وفد کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ’سعودی رات‘ کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں کیا۔ اس پروگرام میں مملکت میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا تعارف کرایا گیا۔  

شیئر: