Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ پیار کا نغمہ ہے‘، سرفراز احمد کا گانا وائرل

سرفراز احمد اور اعظم خان کی گلوکاری کی ویڈیو ٹائم لائنز پر وائرل رہی (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور کرکٹر اعظم خان نے گٹار کے ساتھ زندگی کا مفہوم بتاتا گیت گایا تو ان کی ویڈیو ٹائم لائنز پر وائرل ہو گئی۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھنے والوں نے سرفراز احمد اور اعظم خان کی مہارت کی داد دی تو ایک انڈین فین نے لکھا کہ ’اب آپ انڈین گانے گا رہے ہیں اور چیمپیئن ٹرافی کے بعد کراچی میں آپ انڈیا کو ٹرول کر رہے تھے۔‘
53 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں اعظم خان گٹار پر دھن بجاتے جب کہ سرفراز احمد کو ایک کلاسیکل گانا گنگناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
گانے کے بول ’ایک پیار کا نغمہ ہے۔ موجوں کی روانی ہے۔ زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے۔‘ اور سرفراز احمد کا مخصوص انداز شائقین کو بھایا تو کئی نے اپنے پسندیدہ گانوں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے وہ بھی سنانے کی فرمائش کی۔
کرکٹرز کی گلوکاری پر تبصرہ کرنے والوں نے ان کے گانے کے انتخاب کی داد بھی دی۔

انڈین کرکٹ فینز ایک قدم آگے بڑھے تو متعدد گلوکاروں کے نام لکھتے ہوئے کہا کہ دونوں ان سے کہیں بہتر گا رہے ہیں۔

کچھ ٹویپس کو دونوں کرکٹرز کی مہارت ایسی بھائی کہ وہ اسے ان کی پسندیدگی کا ایک اور سبب قرار دے گئے۔

روہت نے سرفراز احمد کو ’لوٹ آنے‘ کی دعوت دی تو لکھا کہ ’کوئی تھا جو وکٹ کے پیچھے سے گیم بدل دیا کرتا تھا۔

پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجودہ قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا ٹیم میں نہ ہونا اور اس کے مختلف عوامل بھی ویڈیو پر ہونے والی گفتگو میں زیربحث آئے۔

شیئر: