سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں اتوار کو وزارت دفاع کے زیراہتمام فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے نویں بین الاقوامی مقابلے کا آغاز مکہ مکرمہ میں ہوا اور یہ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العیسی نے مقابلے کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے ماتحت ہونے والے مقابلے کے نگراں اعلٰی عبدالرحمان الحسینی بھی موجود تھے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد العیسٰی نے مقابلے کے شرکا کا خیرمقدم کیا۔
مقابلے کے نگراں اعلٰی عبدالرحمان الحسینی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب قرآن کریم اور اس کے حفظ کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہا ہے اور قرآن و سنت ہی ملک کا آئین ہیںَ‘
