Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی جانب سے عالمی مقابلہ حسن قرآت برائے سیکیورٹی فورسز

آئندہ ہجری سال 1444ھ کے چوتھے مہینے کی  12 تاریخ  سے لے کر 19 تاریخ تک عسکری اداروں میں حفظ قرآن کا نواں بین الاقوامی مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دے دی۔ مقابلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہوگا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی افواج کے ماتحت مذہبی امور کےادارے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل شیخ عبدالرحمن الحسینی نے  کہا ہے کہ اس سال حفظ قرآن کے  بین الاقوامی مقابلے میں خوبصورت ترین آواز کے مقابلے کا اہتمام نیا اضافہ تھا۔
گزشتہ برسوں کے مقابلے میں انعام کی رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مقابلے کے چاروں زمروں میں انعام یافتگان کو 1.550 ملین ریال دیے گئے۔ 
الحسینی نے جو عسکری اداروں میں حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے کے نگران اعلی بھی ہیں نےتوجہ دلائی کہ مسابقہ 4 زمروں میں ہوگا۔  
پہلے زمرے میں مکمل قرآن کے حفاظ شامل ہوں گے۔ قرات کے ساتھ قرآن سنا جائے گا۔ تلاوت شدہ آؓیات کے الفاظ کے معانی بھی دریافت کیے جائیں گے۔ 
دوسرے زمرے میں قرآن پاک کے 20 پاروں کے حفاظ شامل ہوں گے۔  قرات کا بھی مقابلہ ہوگا۔ تلاوت کردہ آیات میں مذکور الفاظ کے معانی بھی پوچھے جائیں گے۔  
تیسرے زمرے میں قرآن پاک کے دس پاروں کے حفاظ شامل ہوں گے۔ قرات بھی مقابلے کا حصہ ہوگی۔ جبکہ آیات میں مذکور الفاظ کے  معانی بھی پوچھے جائیں گے۔ 
چوتھے زمرے میں پانچ پاروں کے حفاظ شریک ہوں گے۔ قرات بھی مقابلے کا حصہ  ہوگی۔ الفاظ کے معانی پوچھے جائیں گے۔ 
الحسینی نے بتایا کہ چاروں زمروں میں حصہ لینے والے حفاظ کے اول آنے کا فیصلہ مسلم دنیا کے منتخب قرا کریں گے۔ 
الحسینی نے توجہ دلائی کہ چالیس سے زیادہ عرب، مسلم اور دوست ممالک کے عسکری اداروں کو مسابقے میں حصہ لینے کے لیے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔ 

شیئر: