اسلام آباد پولیس کے بعد پشاور اور کراچی کی پولیس نے بھی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔
پیر کو پشاور کینٹ کے سپرانٹینڈنٹ پولیس اظہر خان نے کہا ہے کہ تین نومبر کو حساس عمارت کے سامنے احتجاج کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’خدمات مزید جاری رکھنے سے معذرت‘، آئی جی پنجاب کا وفاق کو خطNode ID: 715266
-
لانگ مارچ دوبارہ منگل سے، پنڈی سے خود قیادت کروں گا: عمران خانNode ID: 715316
ایس پی اظہر خان نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ’ملزموں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا گیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔ ’قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے ان کے کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔
سندھ میں انتقامی کاروائیاں تیز. مخدوم فضل اور ان کا بیٹا مخدوم محسن، سبحان ساحل غیر قانونی طور پر گرفتار. جیسے جیسے ان کا خوف بڑھ رہا ہے، ویسے ہی ان کی انتقامی کاروائیاں
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 7, 2022
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے خبردار کیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلااجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پیر کو اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جا چکی ہے اور مقدمات درج ہو گئے ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کارروائی کر رہی ہے۔‘
پولیس نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی اجازت سے مختص مقام پر احتجاج کریں۔’عوام سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع 15 پر دیں۔‘
پولیس کے مطابق ’سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد کے راستے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں، طلبا اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘
اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
جن سیاسی کارکنان کی شناخت کی جاچکی اور مقدمات درج ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کارروائی کررہی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 6, 2022