Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں برج خلیفہ کے قریب کثیر منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کے نتیجے میں کوئی زخمی ہوا یا نہیں (فوٹو: اے پی)
دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے قریب 35 منزلہ اونچی عمارت میں پیر کی صبح آگ بھڑک اٹھی۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اپارٹمنٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کوئی زخمی ہوا یا نہیں تاہم آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔
دھوئیں کے کالے بادل عمارت سے اٹھتے دکھائی دیے جو امارات میں ریاستی حمایت یافتہ ڈویلپر ’ایمار‘ کے 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاورز کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔
دبئی پولیس اور سول ڈیفنس نے فوری طور پر آتشزدگی کی تصدیق نہیں کی۔ ’ایمار‘  نے فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
حالیہ برسوں میں دبئی کی بلند عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کی حفاظت کے بارے میں دوبارہ سوالات اُٹھا دیے ہیں۔
2015 میں نئے سال کے موقع پر برج خلیفہ کے قریب دبئی کے سب سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں اور رہائش گاہوں میں سے ایک ایڈریس ڈاون ٹاؤن میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

شیئر: