Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف ریجن کے ایک مکان  میں ہولناک آتشزدگی ، 4 افراد ہلاک

شک میں متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے قطیف ریجن کے ایک گھرمیں ہولناک آتشزدگی سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کو شک ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ مجرمانہ فعل کا نتیجہ ہے۔
سبق نیوز کے مطابق قطیف ریجن کے شہر صفوی کے ایک گھرمیں رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے وقت اہل خانہ سوئے ہوئے تھے تاہم ان کے بیدار ہونے تک آگ نے پورے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے اس قدربلند تھے کہ کسی بھی طرح متاثرہ مکان تک پہنچنا ممکن ہی نہیں ہورہاتھا۔ مکان کی کھڑکیوں پرلوہے کی جالی لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کھڑکی کے راستے بھی جلتے ہوئے مکان سے کسی کو فوری امداد مہیا نہ کی جاسکی۔
شہری دفاع اور فائرفاٹرز کے پہنچنے تک آگ مکمل طورپرمکان کولپیٹ میں لے چکی تھی جبکہ کھڑکی پرلگی آہنی جالی کی وجہ سے بھی آمدادی کارروائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔
سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کے بعد مکان میں موجود سوختہ نعشوں کو برآمد کرلیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں میں ماں، باپ، نوجوان لڑکا اور لڑکی شامل تھے۔
شہری دفاع نے آگ بجھانے کے بعد جائے وقوعہ کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ ابتدائی معلومات کے نتیجے میں اس بات کا شک پایا گیا کہ آتشزدگی کے پیچھے مجرمانہ فعل ہوسکتا ہے۔
شک کی بنیاد پرپولیس نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے خاندان سے تقلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: