Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم کنگڈم فیسٹیول العلا میں11 نومبر سے شروع ہوگا

العلا، خیبر اور تیما کےعلاقوں میں سیاحوں کے لیے منفرد پروگرام ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے تین قدیم نخلستان العلا مومنٹس کی جانب سے شروع کیے گئے نئے سیزن کے حصے کے طور پر حیرت انگیز تجربات کے سلسلے میں منسلک ہو رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق قدیم کنگڈمز فیسٹیول11 نومبر سے شروع ہورہا ہے جس میں العلا کو خیبر اور تیما کے قدیم علاقوں سے جوڑا جائے گا جو کہ سیاحوں کے لیے نئے سے نیا منظر پیش کرے گا۔

 آپرنٹس ماہرآثار قدیمہ کی قیادت میں مختلف تجربات سے مستفید ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز

سیاحوں کے لیے ہر سائٹ پر منفرد پروگرام ہوں گے جس میں روشنیوں کے شو اور یادگار فن تعمیر کو گرم ہوا کے غباروں اور ہیلی کاپٹر کی پروازوں کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔
ہزاروں برس قبل نبطیوں اور ان کے حکمرانوں کے ذریعہ استعمال ہونے والے تجارتی راستے کا اہم مقام تیما جو آثارقدیمہ کا خزانہ ہے، جہاں پر جزیرہ نما عرب کے سب سے بڑے کنویں کی دریافت مسلسل تہذیبوں کی میراث ظاہر کرتی ہے۔
خیبر کا تاریخی علاقہ اور اس کے آس پاس سفید اور سیاہ آتش فشاں کے ساتھ ساتھ قبل از تاریخ  مختلف اشکال میں پتھروں کے پرسرار مناظر ہیں۔

جزیرہ نما عرب میں قدیم  کنویں کی دریافت  تہذیبوں کی میراث ظاہر کرتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

العلا میں ہونے والی سرگرمیوں میں گھوڑا گاڑی کی سواری اور وہاں موجود پہاڑوں میں بنائے گئے مقبروں کے علاوہ یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثے کا تاریخی علاقہ حجرا بھی شامل ہوں گے۔
ماہرین آثار قدیمہ کی زیر قیادت اس علاقے میں کھدائی کا سیزن پہلے سے ہی جاری ہے، یہ قدیم علاقہ نوجوانوں کو ماہرآثار قدیمہ کے مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گا، آپرنٹس ماہرین کی قیادت میں مختلف قسم کے تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: