Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں ’الممالک القدیمہ‘ کے عنوان سے میلہ

میلے میں خیبراورتیما کے تاریخی مقامات کا بھی تعارف کرایاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
العلا رائل کمیشن نے ’قدیم سلطنتوں‘ کے عنوان سے اپنی نوعیت کے منفرد میلے کا افتتاح کردیا ہے۔ العلا کو رنگا رنگ تاریخی ثقافتی تجربات کے ذریعے تیما اور خیبر کمشنریوں سے جوڑ دیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق قدیم سلطنتوں کے میلے میں خیبر اور تیما کے مختلف تاریخی مقامات کا تعارف کرائے گا۔
اس کی بدولت ہزاروں سال پرانے قصے رائے عامہ کے سامنے آئیں گے جن سے قدیم عرب سلطنتوں اور تمدنوں کے رشتے نمایاں ہوں گے اور تاریخ کی رنگا رنگ ثقافتوں کے باہمی تعلقات اجاگر ہوں گے۔ 
یہاں ’لحظات العلا‘ (العلا مومنٹس) کے عنوان سے  منعقد ہونے والا میلہ تین تاریخی کمشنریوں العلا، تیما اور خیبر کے حوالے سے شائقین کو ثقافتی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ تینوں مقامات میں سے ہر ایک کی منفرد پہچان اور تاریخ کو نمایاں کرے گا۔
یہ کام لائٹ شو سے شروع کیا جائے گا اور بیلون فلائٹ بھی اس کا  حصہ ہو گا جبکہ ہیلی کاپٹروں کے  ذریعے فضائی مناظر دکھائے جائیں گے۔ مختلف تاریخی مقامات پر قدیم دور کے لوگوں کے کارناموں پر ٹورسٹ گائیڈ روشنی ڈالیں گے۔ 
تیما کمشنری منفرد محل وقوع کے باعث خوشبویات کے تاجروں کا مرکز تھی۔ یہاں سے خوشبویات کے تاجر سفر کیا کرتے تھے۔ یہاں تاریخی مقامات کی دریافت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ یہ پے درپے آنے والے تمدنوں کے سنگم کی تحریری تاریخ سامنے لا رہی ہے۔ یہاں جزیرہ نما عرب کا سب سے بڑا کنواں بھی پایا جاتا ہے۔ 
خیبر اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے کاروباری بازار اور جغرافیائی شکل و صورت کے  حوالے سے بے حد مشہور ہے۔ یہاں ماقبل تاریخ کے حجری ڈھانچے پائے جاتے ہیں۔ ان میں مستطیل قسم کے حجری ڈھانچے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ 

میلہ تین کمشنریوں کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے(فوٹو: ٹوئٹر)

یہ یونیسکو کے تاریخی مقامات کے عالمی نقشے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہاں نبطی دور کی ایک خاتون کے چہرے کا ڈھانچہ  الحجر سٹی میں دریافت ہوا ہے جو ’ھنات’ کے نام سے مشہور ہے۔  گائیڈز اس کے بارے  میں  یکم نومبر 2022 سے لے کر  21 مارچ 2023 تک بھرپور معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔  
الحجر میں ثقافتی تاریخی تجربے کے  پہلو بہ پہلو لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی ہوں گے ان کی شروعات آج  تین نومبر جمعرات کو شروع ہوگئی ہے اور27 نومبر تک جاری رہے گی۔ اللیوان میں ایک اور پروگرام ہوگا اس کے تحت پندرہ دسمبر 2022 سے لے کر  15 مارچ  2023 تک دنیا کے ممتاز شیف مقبول ترین پکوان پیش کریں گے۔ 
تیما میں 11  نومبر  2022 سے لے کر  31 مارچ  2023 تک تمدنوں کے سنگم پر واقع نخلستان کا تعارف کرایا جائے گا۔ 
یہاں آنے والوں کو ’بئر ھداج‘ کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ یہ جزیرہ نمائے عرب کا سب سے بڑا کنواں مانا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ بابل کے آخری بادشاہ نے یہ کنواں بنوایا تھا۔ الناجم بازار بھی دکھایا جائے گا۔ تیما کی سیر کا پروگرام قصر الرمان پر جاکر تمام ہوگا۔ جسے قصر الحاکم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ  عرب فن تعمیر کا شاہکار ہے۔ 
خیبر تاریخ کا ایک اور بڑا مرکز ہے۔ 24 نومبر  2022  لے کر 31 مارچ  2023 تک  شائقین کو بیلون فلائٹ اور ہیلی کاپٹروں سے سیر کرائی جائے گی۔ حرۃ خیبر کے قریب ’خیبر کیمپ‘ لگایا جائے گا۔ علاوہ ازیں آتش فشانوں کی دنیا کے اسرار جاننے کے لیے ’مہم جوئی ٹریک‘ پروگرام ہوگا۔ یہ ثقافتی اور تاریخی یادگار تجربہ ہوگا۔ 
مزید معلومات اور العلا میں قدیم سلطنتوں کے پروگرام کی سیر کے لیے ٹکٹ بک کرانے کے خواہشمند مندرجہ ذیل ویب سائٹ www.experiencealula.com

 

شیئر: