Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئندہ ایسا المیہ کسی اور خاندان کے ساتھ پیش نہ آئے‘

والدہ نے گمشدگی ملوث خاتون کی گرفتاری پر اطمینان  کا اظہار کیا ہے ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے ایک پبلک مقام سے پانچ سالہ بچی رتیل اسعد کی گمشدگی میں ملوث غیرملکی خاتون کی گرفتاری پر بچی کی والدہ نے اطمینان  کا اظہار کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مکہ پولیس نے بچی کی گمشدگی کا معمہ حل کر لیا ہے۔ دعا کرتی ہوں کہ آئندہ ایسا المیہ کسی اور خاندان کے ساتھ پیش نہ آئے۔‘ 
رتیل اسعد کی والدہ نے کہا کہ ’بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد سے اس کی بازیابی تک کے لمحات ناقابل بیان تھے۔ ہر لمحہ تشویش اور خوف میں گزرا۔ یہ مشکل دن تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے گمشدگی کا معمہ حل کرکے اہم کام کیا ہے۔‘
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ پولیس نے اتوار کو بیان میں کہا تھا کہ’ شواہد سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ پانچ سالہ بچی کی گمشدگی میں مقیم پاکستانی خاتون ملوث ہے۔‘  
پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’غیر ملکی خاتون کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘
رتیل اسعد 29 اکتوبر کو رات ساڑھے 11 بجے الشوقیہ واکنگ ٹریک سے لاپتہ ہوئی تھی تاہم مکہ پولیس نے یکم نومبر کی صبح اسے بازیاب کر لیا تھا۔

شیئر: