Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں پانچ سالہ بچی کی گمشدگی کا معمہ حل، غیرملکی خاتون زیر حراست

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل  میں دیا گیاہے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے پانچ سالہ برمی بچی کی گمشدگی کا معمہ حل کر لیا ہے۔ اس واقعے پربرمی کمیونٹی میں تشویش تھی۔ 
العربیہ اور اخبار 24 کے مطابق مکہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ’برمی بچی رتیل اسعد شہر کے ایک پبلک مقام سے مل گئی تھی اور وہ صحت مندہے۔‘ 
’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مملکت مقیم پاکستانی خاتون برمی لڑکی کی گمشدگی کے لیے ذمہ دار پائی گئی ہے۔‘
پولیس نے بتایا کہ ’زیر حراست پاکستانی خاتون کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل  میں دیا گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ پانچ سالہ بچی 29 اکتوبر کو رات 11 گیارہ بجے ایک پبلک مقام الشوقیہ واکنگ ٹریک سے پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی تھی تاہم یکم نومبر کو بچی مل گئی۔
 پانچ سالہ بچی رتیل اسعد کی بازیابی میں سکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا۔

 

شیئر: