متحدہ عرب امارات اور مصر کے صدور کی موجودگی میں منگل کو مصر میں دنیا کے آن شور ونڈ پراجیکٹس میں سے ایک کو ترقی دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے بیان میں کہا گیا کہ مفاہمت کی یادداشت پر متحدہ عرب امارات کی قابل تجدید توانائی فرم مصدر کے درمیان مصر کے اہم قابل تجدید توانائی کے ڈویلپر انفینٹی اور حسن عالم یوٹیلٹیز کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
’آئندہ سال کوپ 28 کی میزبانی کے منتظر ہیں‘: اماراتی صدرNode ID: 715726
الشرق الاوسط کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ’ میرے اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی موجودگی میں کوپ 27 کے موقع پر مصر میں 10 گیگا واٹ کے آن شور ونڈ منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر منگل کو دستخط کیے گئے ہیں‘۔
اماراتی صدر نے ٹویٹ کیا کہ ’وہ پائدار ترقی کے فروغ اور تجدد پذیر توانائی کے حل کو آگے بڑھانے کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ٹویٹ کیا تھا کہ’ آئندہ سال کوپ 28 کی میزبانی کے منتظر ہیں‘۔
’ شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔ عالمی تعاون کے لیے یہ اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر میزبان ملک مصر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
متحدہ عرب امارات موسمیاتی انشیٹوز پرعمل درآمد کی پالیسی پر مضبوطی سے گامزن ہے اورآئندہ سال کوپ 28 کی میزبانی کے منتظر ہیں‘۔
خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق مصدر نے قابل تجدید توانائی کے اثاثوں کے ایک پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کی ہے جس کی مجموعی قیمت 20 بلین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کی مجموعی صلاحیت 15 گیگا واٹ سے زیادہ ہے،کہا کہ یہ نیا منصوبہ اس کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔
Consistent with our commitment to advance renewable energy solutions that support sustainable development, I joined my brother President Abdel Fattah El Sisi at COP27 to witness the signing of an MOU between our two nations to develop a 10-gigawatt onshore wind project in Egypt. pic.twitter.com/qBeX7AnF0o
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) November 8, 2022