ماحول دوست توانائی، امریکہ اور امارات میں 100 ارب ڈالر کی شراکت داری
2035 تک دنیا بھر میں صاف توانائی کے منصوبے نافذ کیے جائیں گے( فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے صاف توانائی کےلیے سو ملین ڈالر مالیت کی شراکت کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق دونوں ملک 2035 تک دنیا بھر میں صاف توانائی کے منصوبے نافذ کریں گے۔ 100 گیگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی۔
سٹراٹیجک شراکت کے معاہدے پر دستخط امارات کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان الجابر اور امریکہ کے صدارتی رابطہ کار ایموس فوکسٹین نے منگل کو امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں کیے ہیں۔
دستخط کی تقریب میں ابوظبی کی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن شیخ خالد آل نہیان، شیخ حمدان آل نہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن طحنون آل نہیان، ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور ایگزیکٹیو امور کے ادارے کے سربراہ خلدون المبارک اور امریکہ میں متعین اماراتی سفیر یوسف العتیبہ بھی موجود تھے۔
سٹراٹیجک شراکت جو 5 عشروں تک برقرار رہے گی سرمایہ کاری کو وسعت دینا ہے۔ یہ سرمایہ کاری چار بنیادوں پرعملی اقدامات اور نئی ٹیکنالوجی میں ہوگی۔
اس کا مقصد ترقی پذیر اور کمزور ممالک میں مشترکہ منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔