لندن..... امراض قلب یقینی طور پر جان لیوا بیماریوں میں شامل ہے ۔ وقت کے ساتھ امراض قلب کے لئے مختلف ادویہ بھی سامنے آئی ہیں جن میں بعض اچھی خاصی اور موثر ثابت ہوئی ہیں۔ بعضوں نے سرجری کا طریقہ اپنایا اور بائی پاس کرایامگر ایک تکلیف دہ انکشاف یہ ہوا ہے کہ دل کے 60لاکھ مریض غلط تشخیص کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں ڈاکٹر محض اپنی آسانی کے لئے غیر ضروری طور پر بھی اسٹنٹس لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق غلط تشخیص کے نتیجے میں 60لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ یہ ایک خراب صورتحال ہے مگر برطانوی اسپتالوں میں دل کا آپریشن کرانا آج بھی امر محال ہے اور لوگوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو لوگ تکلیف سے فوری نجات چاہتے ہیں انہیں آسان نسخہ یہی بتایا جاتا ہے کہ وہ اسٹنٹ لگالیں تو آرام آجائیگا۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ حالات بہت خراب ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں او رامراض قلب کے ماہرین کو چاہئے کہ وہ صحت عامہ کو اپنا بنیادی اصول بنائے رکھیں۔ غیرضروری تشخیص اور غیر ضروری آپریشن ہرگز فائدہ مند نہیں ہوسکتے۔