Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی لبنان اور اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لیے صت خدمات

رپورٹ کے مطابق یمن میں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے بعلبیک میں شامی پناہ گزینوں اوران کی میزبان کمیونٹی کو ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو علاقے میں ہیلتھ کیئر کو بڑھانے کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ارسل میڈیکل سینٹر نے اکتوبر کے دوران سات ہزار 149 مریضوں کو 14 ہزار87 مختلف طبی خدمات فراہم کیں جن میں سے41 فیصد مرد اور 59 فیصد خواتین تھیں جب کہ پناہ گزینوں کی شرح 65 فیصد اور رہائشیوں کی تعداد 35 فیصد تھی۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے پناہ گزینوں کے لیے اردن کے زاتاری کیمپ میں 14 ویں اور 15 ویں رضاکارانہ پروگرام کو جاری رکھا۔
اس پروگرام میں مختلف طبی، نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی خصوصیات کے 22 رضاکاروں نے شرکت کی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر5.7 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالرکے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

شیئر: