Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی سوڈان، صومالیہ اور موریطانیہ میں امدادی سرگرمیاں جاری

موریطانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری کے رضاکارانہ طبی پروگرام کا اختتام ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی سوڈان، صومالیہ اور موریطانیہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رواں ہفتے صومالیہ میں 140 ٹن وزنی فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 12 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد صومالیہ میں فوڈ سکیورٹی کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے منصوبے کا حصہ ہے جس کا ہدف دو ہزار800 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے تاکہ ضرورت مند، بے گھر اور خشک سالی سے متاثرہ تقریباً دو لاکھ 55 ہزار  لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں اور سوڈان میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں خوراک اور پناہ گاہ کی امداد کی تقسیم جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان میں ایک ہزار 170 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے نو ہزار 183 متاثرہ افراد مستفید ہوئے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے موریطانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری اورکیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی پروگرام کا اختتام کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام چیریٹیبل ہیلتھ سوسائٹی فار پیشنٹ کیئرکے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے مہم کے دوران کیتھیٹرائزیشن کے 96 آپریشن اور27 اوپن ہارٹ سرجریز سرانجام دیں۔
یہ مہم شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے کم آمدنی والے افراد اورخاندانوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے متعدد ممالک میں لاگو کیے جانے والے مختلف رضاکارانہ طبی پروگراموں کا حصہ ہے۔     

شیئر: