سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار 52 کو سکارٹ کیا
سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار 52 کو سکارٹ کیا
اتوار 13 نومبر 2022 18:18
سعودی ایف 15 ایس ای اور ٹائیفون طیاروں نے فضائی سرحد عبور کرائی ہے(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
امریکہ کے سٹراٹیجک بمبار 52 کو سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں لے کر سعودی فضائی حدود سے سکارٹ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت دفاع نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب کے ایف 15 ایس ای اور ٹائیفون طیاروں نے مشرق وسطی کی فضائی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے امریکی بمبار 52 کو مملکت کی فضائی سرحدیں عبور کرائی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ مشن کے تحت کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی فضائی افواج خطے کے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کررہی ہیں‘۔
سعودی اور امریکی فضائی افواج مقررہ نظام الاوقات کے مطابق مشترکہ مشقیں کرتی رہتی ہیں۔
اس پالیسی کے تحت مارچ 2022 میں دونوں ملکوں کی فضائیہ نے مشقیں کی تھیں۔ علاوہ ازیں سٹراٹیجک حربی استعداد بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کی فضائیہ مختلف مشقوں میں شریک ہے۔