Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش

مصنوعی بارش کے لیے چھوٹے طیاروں نے 430 پروازیں کی ہیں (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کے ذریعے قدرتی بارش کی کمی پوری کی جارہی ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق حسین القحطانی نے مدینہ منورہ ریجن میں بارش کے امکانات کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کی ہے۔
حسین القحطانی نے کہا کہ’ مدینہ منورہ کے متعلقہ اداروں کو قدرتی بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے پیشگی آگاہ کردیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سنیچر کو خیبر کمشنری میں 29 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اور یہ وہاں بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’پہلے اور دوسرے مرحلے میں مصنوعی بارش کے لیے چھوٹے طیاروں نے 430 پروازیں کی ہیں جبکہ  مصنوعی بارش آپریشن روم نے ان علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں مصنوعی بارش کا انتظام کیا گیا ہے’۔

شیئر: