Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر دو نئے ٹرمینلز کا افتتاح، سہولتیں کیا ہیں؟

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے دونوں نئے ٹرمینلز کا افتتاح کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کی سہولت کے لیے پیر کو ٹرمینل تین اور چار کا افتتاح کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے پیر کو دونوں نئے ٹرمینلز کا افتتاح کیا۔ سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر اور سربراہ محکمہ شہری ہوابازی عبدالعزیز الدعیلج بھی موجود تھے۔
گورنرریاض نے ٹرمینل 3 اور4 کا دورہ کیا۔ انہیں دونوں ٹرمینلز کی تکنیکی اور جدید سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ 
شہزادہ فیصل بن بندر نے کہا کہ سعودی حکومت شہریوں کو جو سہولتیں فراہم کررہی ہے وہ نظروں کے سامنے ہیں۔

گورنرریاض کو دونوں ٹرمینلز کی تکنیکی اور جدید سہولتوں سے آگاہ کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)

وزیر مواصلات نےانجینیئر صالح الجاسر کہا کہ ’کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے موقع پر بین الاقوامی مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔  نئے ٹرمینلز سے سیاحت اور معیشت کے شعبے مضبوط ہوں گے۔ سعودی عرب ایئرپورٹس پر سفر کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور مسافر خوشگوار تاثرات لے کر جائیں گے‘۔
سربراہ محکمہ شہری ہوابازی نے کہا کہ’ ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 13ملین تک افراد سفر کرسکیں گے‘۔ 
یاد رہے کہ دونوں ٹرمینلز کو سفری کارروائی میں آسانی کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس کے گیٹس کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔ 95 کاؤنٹرز سفری کارروائی کے لیے مختص ہیں۔ 12 خود کار مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں دیوہیکل طیارے اترنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہاں شاپس، ڈیوٹی فری مارکیٹ، ریستوران اور قہوہ خانے قائم ہیں۔ تین وی آئی پی لاؤنج  بھی بنائے گئے ہیں۔

شیئر: