Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر 2030 تک سالانہ 3 کروڑ مسافروں کا ہدف

2019 کے اعدادوشمار کے مطابق مملکت آنے والے مسافروں کی تعداد 30 لاکھ تھی (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے ماتحت سٹراٹیجک ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد الخریصی نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2030 تک اپنے ایئرپورٹس پر آنے والوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی حکومت نے 2021 کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مملکت 2030 تک لاجسٹک خدمات اور نقل و حمل کا عالمی مرکز بنے گی۔ یہاں سالانہ تین کروڑ سے زیادہ افراد کو سفر کی ترغیب دی جائے گی۔ سعودی حکومت نے ابھی تک اس سلسلے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ 
سعودی سکیموں کا مقصد نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے کے لیے 500 ارب ریال کی سرمایہ کاری ہے۔ 
الخریصی نے کہا کہ اصل مقصد سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں اضافہ  کرنا ہے، ہم ٹرانزٹ مارکیٹ نہیں بننا چاہتے۔ 
سعودی حکومت چاہتی ہے کہ مملکت کے لیے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 99 سے بڑھ کر 250 تک پہنچ جائے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے اور مملکت بڑا تجارتی مرکز بن جائے۔ 
2030 تک مسافروں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہونے پر یہاں آنے والوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق یہ تعداد 30 لاکھ تھی۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: