سعودی کابینہ نے پیشہ ورانہ غلطیوں کے حوالے سے لازمی کوآپریٹو انشورنس میں صحت اہلکاروں کو شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ریاض کے قصر یمامہ میں منعقد ہوا جس میں 16 فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ کا اجلاس، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور کا جائزہNode ID: 710301
-
سعودی کابینہ کااجلاس، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہNode ID: 715981
کابینہ نے لازمی کوآٖریٹو انشورنس میں نرسنگ، فارمسنگ، اینستھیسیا، مڈوائفری، لیباریٹری، تشخیصی ایکسرے، تشخیصی ریڈیالوجی ٹیکنالوجی، پیرامیڈک (ہنگامی طبی خدمات) شامل ہوں گی۔
علاوہ ازیں اس میں فزیکل تھراپی، سپیچ تھراپی، سانس کی تھراپی، نیوٹریشن میں (انٹراوینس تھراپیوٹک نیوٹریشن) کارڈیک پرفیوژن اور آڈیالوجی، ہڈیوں کے پلاسٹر اورخون لینا، آپٹکس، اور آپریٹنگ روم ٹیکنیشن شامل ہیں۔
سعودی کابینہ نے ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کو سرکاری ملکیت میں لینے کی منظوری بھی دی ہے۔
کابینہ نے اس بات کی منظوری دی کہ اگر انسانی مجبوری کے تحت کسی فیملی کو گھریلو عملہ مقررہ حد سے زیادہ لانا پڑ رہا ہو تو ایسی صورت میں گھریلو کارکن پرمقرر مقابل مالی س استثنی دیا جائے گا۔ کابینہ نے استثنی کے حوالے سے خصوصی قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں میں زائرین کی رہائش کے حوالے سے سبسڈی کی میعاد دو برس سے بڑھا کر تین برس کی ہے۔ فروغ افرادی قوت فنڈ سبسڈی کا بجٹ فراہم کرے گا۔
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ و قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ’ کابینہ میں گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے ساتھ سعودی عہدیداروں اور رہنماؤں کی ملاقاتوں اور مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس الجلسة التي عقدها #مجلس_الوزراء في قصر اليمامة بمدينة الرياض.#واس pic.twitter.com/flBUYhFNeq
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 15, 2022